مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے میونسپلٹی انتخابات میں چار
میونسپلٹی میں جیت ملنے پر ووٹروں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر
بھروسہ ظاہر کرنے اور حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرنے پر ہم دل
سے شکر گزار ہیں ۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے
کہ
ہم دارجلنگ ، کالمپونگ، کرسیانگ اورمیریک کے بھائیوں و بہنوں کا شکریہ
ادا کرتے ہیں کہ وہ جمہوری عمل میں جوش و خروش سے حصہ لیا اور اپنے حق رائے
دہی کا استعمال کیا ۔وزیر اعلیٰ نے مزیدلکھا کہ ہم خاص طور پر میریک کے عوام کا شکریہ اداکرتے
ہیں کہ انہوں نے ہم بھر پھروسہ کیا اور ترنمول کانگریس کو کامیابی سے
ہمکنار کیا ۔